القدم اتحاد اور چاند بابو فٹ بال کلب کی کامیابی،فاتح ٹیم کو 3اور ہارنے والے ٹیم کو 2ہزار روپے کیشن سے نوازا گیا

کراچی : پاکستان کے عظیم سماجی شخصیت کی یاد میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک روزہ طارق صدیقی اینڈ چاند بابو فیسٹیول فٹ بال میچ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کی معروف چار فٹ بال ٹیموں کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا گیا یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ اس فٹ بال فیسٹیول میں کھیلے گئے پہلے میچ میں القدم اتحاد فٹ بال کلب الیاس گوٹھ نے 5Cاسٹار فٹ بال کلب لانڈھی کا مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا ٹاس کی بنیاد پر القدم اتحاد فٹ بال کلب نے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں چاند بابو میموریل فٹ بال کلب نے طارق صدیقی فٹ بال کلب کو 1-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے وسیم نے فیصلہ کن گول اسکور کیا ۔میچ کے اختتام میںمنعقدہ تقسیم انعامات کے تقریب میں مہمان خصوصی عبدالعزیز خان نے فاتح ٹیم القدم اتحاد فٹ بال کلب اور چاند بابو فٹ بال کلب کے کپتان کو 3 ہزار اور ہارنے والی ٹیم کے کپتان کو 2 ہزار روپے کیش انعام دیئے تقریب میں آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مہمان خصوصی عبدالعزیز خان اور یوم پاکستان پر یادگاری فٹ بال فیسٹیول کا انعقاد کرنے پر شمیم مشتاق صدیقی کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔