الطاف حسین کے بیانات سنجیدہ نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ الطاف حسین ملک میں عدم اعتماد کی فضا پیدا کر رہے ہیں اور وہ عوام کو گمراہ کرنے کی شعوری کوششیں کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات خطرناک رجحانات کو جنم دینے کے ساتھ ملک میں سراسمیگی اور عدم اعتماد کی فضا پیدا کر رہے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ کسی بھی رہنما کو قومی معاملات پر بیانات سے قبل سو بار سوچنا چاہئے۔ غیر ذمہ دارانہ بیانات سنجیدہ نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔ الطاف حسین عوام کو گمراہ کرنے کی شعوری کوششیں کر رہے ہیں۔