ہم جو بھی ہیں امریکہ کے طفیل ہیں: اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف

Benjamin Netanyahu

Benjamin Netanyahu

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی دفاعی صلاحیت امریکہ کے تعاون سے بڑھائی ہے اور ہماری اس کامیابی کا راز امریکی مالی امداد کے طفیل ہے۔

امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی ممالک کے فراہم کردہ مالی امداد کا کثیر حصہ اسرائیل کو جاتا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے پینسٹھ سالہ عرصے میں اسرائیل کو 121 بلین ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

دور حاضر میں امریکہ اپنے ہاک اور پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو اسرائیل کے تحفظ کیلئے استعمال میں لا رہا ہے۔ 2007 میں سابق امریکی صدر جارج بش اور اسرائیلی حکومت کے درمیان 10 سالہ عرصے کیلئے 30 بلین ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے کیا گیا تھا۔