امریکی خاتون کا کارنامہ، سمندر میں تیر کر 110میل کا سفر کر ڈالا

American woman

American woman

جوان ہمت چونسٹھ سالہ امریکی خاتون کا انوکھا کارنامہ سمندر میں تیر کر دو شہروں کے درمیان ایک سو دس میل طویل سفر طے کر ڈالا۔ امریکی خاتون ڈیانا نیاد نے مسلسل پانچویں کوشش کے بعد اپنا ہدف حاصل کیا۔ ڈیانا نے کیوبا کے شہر ہوانا سے تیراکی کا آغاز کیا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے نمودار ہوئیں۔

ڈیانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کارنامے کے لیے پینتیس سال تک مشقت اور انتظار کیا اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے سمندر میں خطرناک شارک مچھلیوں کی موجودگی کے باوجود کسی حفاظتی اقدام کے بغیر مسافت طے کی۔ اس کارنامے پر صدر اوبامہ نے انہیں مبارک باد دی۔