امیر اللہ مروت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

 Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 27 سے تحریک انصاف کے امیر اللہ مروت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت سے قومی اسمبلی کی یہ نشست جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خالی کی تھی۔

تحریک انصاف کے کرنل ریٹائرڈ امیر اللہ مروت نے اِس نشست پر 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطا الرحمان کو شکست دی تھی۔