امان اللہ محسود نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں اے این پی کی بڑھتی ہوئے مقبولیت سے خوف زدہ ہوکر انتخابی جلسوں اور بے گناہوں پر حملے کرکے ہمارے راستے نہیں روک سکتے

کراچی : عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PS-128امان اللہ محسود نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں اے این پی کی بڑھتی ہوئے مقبولیت سے خوف زدہ ہوکر انتخابی جلسوں اور بے گناہوں پر حملے کرکے ہمارے راستے نہیں روک سکتے ۔پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کی جدو جہد کرتے رہیں گے غیور عوام 11مئی کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک برادری ،تنول برادری ،سواتی برادری ،متحدہ خٹک ویلفیئر ،کلینجہربرادری کے دلبر خان و دیگر عمائدین نے امان اللہ محسود کی حمایت کا اعلان کیا۔

امان اللہ محسود نے مزید کہاکہ 11مئی کا دن اے این پی کے اُمیدواروں کی کامیابی کا دن ہوگا اور عوام مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکشت فاش سے دو چار کرینگے انہوں نے کہاکہ لانڈھی انڈسٹریل ایریا کے ساتھ بلدیاتی سطح پر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا لیکن اب عوام کے تعاون سے تمام زیادتی کا حساب لیا جائے گا ۔اس موقع پر قاضی عتیق الرحمن اباسین ۔ممتاز خان و دیگر بھی موجود تھے۔