انقرہ: ترک صدر کا مصر کے سیاسی عمل میں دیگر جماعتوں کی شمولیت کا مطالبہ

Ankara

Ankara

ترک صدر عبداللہ گل نے مصر کے سیاسی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت اور افریقی شمالی ملک میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک امریکی جدیدے میں شائع رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے کہا ہے کہ مصری عوام کو دوکیمپوں میں تقسیم کردیا گیا جو ایک دوسرے کے خلاف خطرناک ہیں۔

ترک صدر نے مصری حکام سے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کی واپسی کے لیے وہ اقدامات کریں۔ بحران کے لمحات میں جمہوری راستے پر ملکرچلنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ عبداللہ گل کا سابق مصری صدر مرسی کیلئے کہنا تھا کہ سابق صدر محمد مرسی کا جمہوریت کے خلاف اقدام نا مناسب تھا اور بدقسمتی سے منتخب صدر دو سال میں جمہوریت کو ساتھ لے کر نہ چل سکے۔