عرب اتحاد نے سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

Col. Turki Al-Maliki

Col. Turki Al-Maliki

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق بدھ کے روز حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب پرحملے کے لیے چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نےبر وقت کارروائی کرکے اسے مارگرایا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے بدھ کو صنعاء سے ایک بمبار ڈرون سعودی عرب کے سرحدی علاقے پربمباری کے لیے اڑایا تاہم اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہریوں پرحملوں کی دہشت گردانہ سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر آلات اور حربوں کو بھی شہری آبادی پرحملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈرون حملے جیسے واقعات دہشت گردی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن پران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔