محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مولانا عبدالحفیظ

جھنگ : محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کے لیے جان و مال لگانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ ملک میں قادیانیت کی بڑہتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو روکنے کیے لیے ہرقانونی راستہ اختیار کرینگے اگر قانون سے بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو اپنی جان ومال اور اولاد کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پرلگا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار سالانہ انٹرنیشنل تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقدہ جامعہ مسجد حق چاریار غلہ منڈی جھنگ میں امیر مرکزیہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ فضیلتہ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی ،سربراہ اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی،امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے،مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا صاحبزادہ محمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کی نگرانی کے فرائض ضلعی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت صاحبزادہ قاری ابوبکر صدیق نے انجام دیے۔جس میں شمع ختم نبوت کے ہزاروں جانثا روں نے شرکت کی۔

فضیلتہ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس ہے جس کے بغیر ہمارا ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتاقادیانی امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن ہیں جس کی سرکوبی کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی آ قا محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کے خلاف کوئی فتنہ سر اٹھائے گا ہم اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے اور ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

انہو ں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران غفلت کی چادراتار پھینکیںاور برما ،فلسطین،کشمیر،شام،مصر اور عراق میں ہو نیوالے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کریں،سربراہ اہلسنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ صحابہ اکرام کی عزت و ناموس کا دفاع ہی دراصل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس اور ختم نبوت کا دفاع ہے ۔جہاں ہم صحابہاکرام و اہلبیت کی ناموس کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ختم نبوت کے محاذ پر بھی ہما ری جدوجہد جاری رہے گی،ملک میں امن وامان کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے قادیا نیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام کے استعمال سے روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پا کستان ورکن صوبا ئی اسمبلی پنجاب مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہاکہ ملک بھر میں ہو نے والے فرقہ واریت کے واقعات میں قادیانی ٹولہ ملوث ہے جو اپنی گھنائونی سازشوں کے زریعے ملک کو کمزور کنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ چناب نگر میں سب انسپکٹر محمد ابوذر کی شہادت قادیانیو ں کی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے جس کی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکو مت چنا ب نگر مین آپر یشن کر کے اسلحہ سے پا ک کر کے اپنی رٹ قا ئم کرے۔

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ قا دیانی کبھی بھی پاکستان کے وفادار نہیں رہے تقسیم ہندوستان کے وقت قادیانیو ں نے کشمیر کے علاقہ گورداسپور میں حد بندی کمیشن کے سامنے بیان دیا کہ ہم مسلمان نہیں ہیں جس پر حد بندی کمیشن نے سری نگر جانے والا واحد راستہ قادیانیوں کی غداری کی وجہ سے انڈیا کو دے دیا گیا۔انٹر نیشنل ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ قادیانی امتنا ع قادیانیت آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزیا ں کر رہے ہیں۔

حکومت امتناع قا دیانیت ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروائے اور قادیانیوں کو اپنی آئینی حیثیت تسلیم نہ کرنے پر بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولانا صاحبزادہ محمد قادری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری قادیانیوں کی غیر آئینی و غیر قانونی سرگرمیوں پر از خود نو ٹس لیکر کاروائی کریں شناختی کارڈ میں مذہب کے خانہ کا اضافہ کیا جائے اور قادیانی اوقاف کو حکومت اپنی تحویل میں لے۔کانفرنس سے مولانا محمد اقبال خان شیروانی،مولانا سید مصدوق حسین بخاری،مولانا عبدالغفار احرار ،مولانا عثمان طارق،مولانا ابو ایوب قادری، مولانا حبیب اللہ نقشبندی،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔