ارجنٹائن،سٹریٹ کرائم کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

Argentina

Argentina

بیونس آئرس(جیوڈیسک)ارجنٹائن میں بڑھتے سٹریٹ کرائم کے خلاف ہزاروں مشتعل شہریوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جس سے دارالحکومت بیونس آئرس میدان جنگ بن گیا۔قتل اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر پتھرا شروع کر دیا۔

جھڑپوں کے نتیجے میں شہر کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے۔پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیاں فائر کیں،واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔