آرمی چیف کی جنرل ہسپتال آمد، سانحہ فیروزپور روڈ کے زخمیوں کی عیادت

General Qamar Javaid Bajwa

General Qamar Javaid Bajwa

لاہور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے لاہور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف کو دورے کے دوران پولیس حکام کی طرف سے سانحے پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وہ کور ہیڈکوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جہاں دہشتگردوں کا تعاقب کرنے اور انہیں کیفرِکردار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کیلئے سکیورٹی حکمت عملی کا ازسرِنوجائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 58 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا تھا تاہم زخمیوں کی بڑی تعداد جنرل ہسپتال میں زیرِعلاج ہے۔