آرمی چیف کا تربت کا دورہ، سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی

General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے شہر تربت کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا جس میں انہیں سکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہاتے ہوئے قامی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور ہونہار ہیں، بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامع قومی کوشش سے بلوچستان کی حقیقی صلاحیت سامنے لائی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تربت میں یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔