فوج کو برا بھلا کہنا پاکستان کو برا بھلا کہنے کے مترادف ہے۔ ذوالفقار بھٹی

مصطفی آباد/للیانی: فوج کو برا بھلا کہنا پاکستان کو برا بھلا کہنے کے مترادف ہے۔پوری قوم اضطراب کا شکار ہے۔دشمنوں سے نابردآزما آئی ایس آئی کو سپورٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں پر الزام تراشی سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہو گا۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔قومی اداروں پر بلاجواز تنقید برداشت نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار سردار ذوالفقار بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف دوست ممالک کے تعاون سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بلو چستان میں اچ پاور پلانٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ ملکی ترقی توانائی بحران کے خاتمہ سے وابستہ ہے اور انشاء اللہ حکومت جلد اس بحران پر قابو پا لے گی۔ بجلی کی طلب و رسد کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام مکتبہ فکر کو حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا ہو گا۔