ارشد پپو سمیت تہرے قتل کے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

Arshad Pappu

Arshad Pappu

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو سمیت تہرے قتل کے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے ارشد پپو سمیت تہرے قتل کے مقدمے کی سماعت میں مفرور ملزمان، عزیر بلوچ، نور محمد عرف بابا لاڈلہ اور تاج محمد عرف تاجو سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردئیے ہیں۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے ارشد پپو قتل کیس کی سماعت جیل میں کرانے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔آئندہ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوگی۔