اروند کے جری وال آج دہلی کے وزیر اعلی کا حلف اٹھائیں گے

Kejriwal

Kejriwal

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی سیاست میں ایک نئی جماعت عا م آدمی پارٹی کا تاریخ ساز قدم، آج پارٹی کے اروند کے جری وال Kejriwal دہلی کے وزیر اعلی کا حلف اٹھائیں گے۔

اروند کے جری وال Kejriwal دہلی کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد دہلی کے سب سے کم عمر ترین وزیر اعلی کا اعزاز پالیں گے۔

دہلی کے رام لیلا Ramlila میدان میں ہونے والی اس تقریب کیلئے کسی کو کوئی وی آئی پی پاسز جاری نہیں کئے گئے۔ حلف برداری کی تقریب میں کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں، دہلی میں حکومت بنانے کیلئے عام آدمی پارٹی کو کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔