ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور سری لنکا کا ٹکراو آج ہو گا

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

ڈھاکا (جیوڈیسک) ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، سری لنکن بولروں کو کھیلنا مشکل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹسمین پورے اوور کھیل گئے تو جیت آسان ہوجائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج کھیلا جائے گا، فائنل میں جیت کے لیے دونوں ٹیمیں پرامید ہیں۔ سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ فائنل کا میدان ٹیم کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے۔

دوسری جانب ایشیا کپ میں گرین شرٹس کو فائنل تک پہنچانے والے 3 اہم کھلاڑی شاہد آفریدی، احمد شہزاد اورعمر گل ابھی تک انجری سے چھٹکارا نہیں پاسکے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی بدستور ان فٹ ہیں۔

کیا یہ کرکٹرز فیصلہ کن مقابلے میں ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔ قوم ان تینوں کھلاڑیوں کو بھی میدان میں دیکھنا چاہتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ معین خان اور فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کا کہنا ہے کہ فائنل معرکے کیلئے ان کی ٹیم پوری طرح تیار ہے۔