ایشیا کپ: پاکستان کل افغانستان کیخلاف میدان میں اترے گا

Asia Cup

Asia Cup

ڈھاکہ (جیوڈیسک) ایشیاکپ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں پہلی بار شریک افغانستان ٹیم کے خلاف کل میدان میں اترے گی۔

شہر فتح اللہ کے Khan Shaheb Osman Ali اسٹیڈیم میں ایشیا کپ میں گرین شرٹس افغانستان کا مقابلہ کریں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے شروع ہو گا۔ سری لنکا سے شکست کے بعد مصباح الیون ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب افغان قائد محمد نبی بھی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے پہلے دونوں ٹیمیں واحد ون ڈے میچ میں زور آزمائی کر چکی ہیں۔ دس جنوری 2012ء کو شارجہ میں ہونیوالے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے کمزور حریف کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔