ایشین جونئیر ٹیم اسکواش ، پاکستان نے قطر کو شکست دیدی

Squash

Squash

سیول (جیوڈیسک)جنوبی کوریا میں جاری سولہویں ایشین جونئیر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان نے قطر کو تین صفر سے شکست دیدی۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کو باآسانی تین صفر سے زیر کیا۔ پہلے میچ میں سیدعلی مجتبی بخاری نے قطر کے عبداللہ محمد کو تین دو سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں طیب اسلم نے سید ازلان امجد کو تین صفر اور عماد فرید نے عبدالوہاب کو تین صفر سے زیر کیا۔

ایونٹ کے پہلے روز پاکستان کو بائی ملی تھی۔ گرلز ایونٹ میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں دو میچز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔