آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

نوڈیرو (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاوس میں پیپلز پارٹی کے مختلف عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے گڑھی خدا بخش میں کارکنوں سے خطاب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مزار کو عام افراد کے لئے بند کردیا گیا۔

مزار پر حاضری کے بعد آصف زرداری کا کارکنوں سے خطاب سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ سابق صدر کی آمد کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس سے پہلے نوڈیرو ہاوس میں پیپلز پارٹی کے مختلف عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔