اٹارنی جنرل نے کراچی بدامنی سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی جانب سیجمع کرائی گئی وفاق کی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ کراچی کو مختلف انداز کے خطرات کا سامنا ہے کراچی میں دہشتگردی، فرقہ وارانہ لسانی۔ اور سیاسی بنیادوں پر شہریوں کا قتل کیا جارہا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ عرصے کے دوران جرائم پیشہ گروہوں نے خوفناک اور منظم شکل اختیار کرلی ہے۔

کراچی میں اسمگلنگ ،منشیات کی کھلے عام فروخت غیر قانونی اسلحہ۔، زمینوں پر قبضے اور بھتہ خوری عام ہوچکی ہے، رپورٹ میں مبینہ مہاجر ریبپلک آرمی نامی تنظیم کے ارکان کی شناخت کرنے اور اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے-