آسٹریلیا نے آئندہ مالی سال کے لئے پاکستان کی امداد بڑھا دی

Australia.Pakistan

Australia.Pakistan

آسٹریلیا نے اپنے نئے بجٹ میں پاکستان کیلئے امداد میں بائیس لاکھ ڈالرز کا اضافہ کردیا ہے ۔ آسٹریلوی بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کے بجٹ می پاکستان کیلئے مالی امداد آٹھ کروڑ اناسی لاکھ ڈالر کردی گئی ہے۔

رواں مالی سال میں پاکستان کو آٹھ کروڑ ستاون لاکھ ڈالر کی امداد دی گئی تھی۔آسٹریلیا پاکستان کو صحت، معاشی بحالی، موثر انتظامی امور، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں امداد فراہم کرے گا۔

دستاویز کے مطابق امداد کا چالیس فی صد حصہ تمام طبقوں کو ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی، بیس فی صد حصہ صحت ، گیارہ فی صد معاشی بحالی اور بقیہ دیگر شعبوں کے لئے مختص ہے۔