آواران: سردی کے ساتھ متاثرین زلزلہ کی مشکلات بڑھ گئیں

 Earthquake Victims

Earthquake Victims

آواران (جیوڈیسک) بلوچستان میں موسم بدلنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایک ماہ سے کھلے آسمان تلے پڑے افراد کے لئے اب تک کوئی خیمہ بستی بھی قائم نہیں کی گئی۔آواران اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لئے اب رات کسی امتحان سے کم نہیں ہوتی، جیسے جیسے موسم تبدیل ہو رہا ہے۔

بے سر و سامانی کے عالم میں زندگی گزارنے والے افراد کی راتیں سرد اور دن گرم ہوتے ہیں۔ متاثرین کے لئے حکومت کی جانب سے اب تک کوئی خیمہ بستی قائم نہیں کی گئی۔ لوگ اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں کے باہر ہی رہ رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ سردی بڑھنے سے پہلے انہیں مناسب امداد فراہم کی جائے۔