نہ اژدھا، نہ مچھلی، عجیب مخلوق نے ماہرین کو حیران کر دیا

Strange Creatures

Strange Creatures

نہ مچھلی،نہ اژدھا،سمندر سے ملنے والی عجیب وغریب مخلوق نے ماہرین کو حیران کر دیا۔ تیس میٹر لمبی اس مخلوق کا جسم جیلی فش کی طرح چمکدار ہے،یوں لگتا ہے جیسے اس کے جسم سے سفید دودھ یا روشنی بکھر رہی ہو۔عجیب وغریب مخلوق کا پتہ آسٹریلوی غوطہ خوروں نے اس وقت لگایا جب وہ سمندر کی تہہ میں سمندری مخلوق کے بارے میں تحقیق میں مصروف تھے۔

انوکھی سمندری مخلوق دیکھ کر سب حیران رہ گئے، کئی غوطہ خوروں نے اسے چھو کر دیکھا، شفاف دکھائی دینے والی یہ عجیب وغریب مخلوق ضرورت کے مطابق جسم کی لمبائی کو کم یا زیادہ بھی کر سکتی ہے، ماہرین نے اسے “سی یونی کورن” کا نام دیا ہے۔