ایفی ڈرین کیس، حنیف عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 اگست کی تاریخ مقرر

Hanif Abbasi

Hanif Abbasi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔

ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے کی، ملزم حنیف عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہیں چالان کی نقول فراہم کی گئیں۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ملزم حنیف عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔