آزاد کشمیر: دو نوجوان سیلفی لیتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے

Azad Kashmir Neelum River

Azad Kashmir Neelum River

مظفرآباد (اصل میڈیا ڈیسک) آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر سیلفی بناتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔

ریسکیو کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تانگہ اسٹینڈ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا جہاں سیلفی بناتے ہوئے دو نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان سیلفی بناتے ہوئے دریا میں گرا جب کہ دوسرا اس کو بچاتے ہوئے دریا کی نذر ہوگیا، دونوں افراد کی تلاش جاری ہے تاہم اندھیرے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔