باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Arrested

Arrested

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مسافر نجی ایئرلائین کی پروازای کے 637 سے دبئی جارہا تھا، سامان سے 3800 گرام آئیس منشیات برآمد کی گئی۔

اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کے ساتھ ائیر پورٹ آئے دو افراد بشمول ایک نجی کورئیر کمپنی اہلکار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔