بدین : قتل کا الزام ثابت ، ملزم کو سزائے موت کا حکم

Badin

Badin

بدین (جیوڈیسک) بدین میں قتل کا الزام ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم۔ قتل کا الزام ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیدیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین غلام رسول سموں کی عدالت نے ایک سال قبل گولارچی تھانے کی حدود میں زرعی زمین کے تنازع پر خیر محمد چالکو کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم دین محمد چالکو پر الزام ثابت ہونے کے بعد اسے موت کی سزا اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ قتل کا مقدمہ 7 مئی 2012 کو گولارچی تھانے غلام مصطفی چالکو کی فریاد پر داخل کیا گیا تھا۔