بدر جیسے جزبے کی مسلمانوں کو ضرورت ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اتحاد یکجہتی جنگ بد رکابنیادی پیغام ہے، 313 صحابہ نے وقت کی سپر طاقتوں کو شکست دیکر دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کیا،جانثاران نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر میں وہ تاریخ رقم کی جس کی مثال نہیں ملتی،افتراق وانتشار امت مسلمہ کے زوال اور مظلومی کے اسباب ہیں ،مسلمانوں کو بدر جیسے جزبے کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میںیوم بدر کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ 17 رمضان المبارک مقام بدر میں صحابہ کرام نے وہ تاریخ رقم کی آج تک دنیا ورطہ حیرت میں مبتلا ہیں جب بے سروسامانی حالات میں مسلمانوں نے اپنے سے کئی گناہ دشمن کیخلاف پہلی جنگ لڑی جس میں وقت کی کفریہ طاقتوں کا گھمنڈ خاک میں ملا اور اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کو ابدی طاقت اور رشکِ زمانہ غلبہ نصیب عطاء فرمایا ،جس پر مسلمان تاقیامت فخر کا اظہار کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جنگ بدر حق وباطل کا عظیم معارکہ ہے، تیرہ برس تک مشرکین کفار نے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈہائے جس کے بعد اللہ تعالی نے جہاد کا حکم دیا اور پھرمسلمانوں نے وہ تاریخ رقم کی جس کی مثال نہیں ملتی ، انہوںنے کہاکہ صحابہ کرام کو اللہ تعالیٰ نے باہم محبت کرنے والے اور کفار کیلئے سخت بنایا تھا یہی اتحاد ویکجہتی اور للہیت کی طاقت ہی تھی جس نے313بے سروسامان لشکر کو اپنے سے کئی گناہ بڑے لشکر پر فتح نصیب فرمائی، انہوںنے کہاکہ ۔انہوںنے کہاکہ جنگ بدر کامعارکہ مسلمانوں پر ظلم کے خلاف لڑا گیا، گزشتہ ایک صدی میں مسلمان نااتفاقی کے باعث تختہ مشق بنے ہوئے ہیں،اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں پر ظلم کرکے انہیں ہی دہشت گرد قراردینے کی کوشش کی گئی،انہوںنے کہاکہ کورونا ایک وباء اس کو بھی بھارت جیسا سکولر ملک مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے استعمال کررہاہے اور ساری طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔