بہاول پور میں 27 نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

Weddings

Weddings

بہاول پور (جیوڈیسک) بہاول پور کے علاقے ھیڈ اسلام میں 27 غریب اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئی ہیں۔ تمام جوڑوں کو ضروریات زندگی کا سازوسامان بھی دیا گیا۔

ان تمام غریب اور نادار جوڑوں کا تعلق تحصیل حاصل پور، خیرپورٹامیوالی اور فورٹ عباس سے ہے۔ ان اجتماعی شادیوں کا انتظام کرنے والی سماجی شخصیت حاجی نعیم الدین وڑائچ نے بتایا۔

کہ وہ اور انکا خاندان مل کر غریب اور نادار بچوں کی شادیاں کراتے ہیں جس کا مقصد صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہیز کی لعنت کی وجہ سے کئی غریب اور سفید پوش گھروں میں لڑکیاں بیٹھی ہوئی ہیں۔