بالی ووڈ فلم جیک دا جائنٹ سلیئر پاکستان بھر میں ریلیز

Jack Giant Slayer

Jack Giant Slayer

بالی ووڈ(جیوڈیسک)جادوئی دنیا میں دیوکے درمیان پھنس گئی نازک شہزادی۔ ہالی ووڈ فلم جیک دا جائنٹ سلیئر پاکستان بھر میں ریلیز ہوگئی۔ اےآروائی ڈیجیٹل اورایچ بی اوفلم کے میڈیا پارٹنر ہیں۔

دیو اور شہزادی کی پرانی کہانی ،نئے اندازمیں پیش۔ ایک تھی شہزادی اور ایک تھا دیو۔ دیو کو پسند آگئی شہزادی مگر یہ کیا۔ اب کی بار کہانی میں آیا ٹوئسٹ۔ یہاں ایک نہ دو پوری دیو پارٹی کی ہے اجارہ داری۔ ہمیشہ ہی طرح کسی شہزادے یا امیر گھرانے کے لڑکے کو شہزادی بچانے کی ہمت نہ ہوئی اور آیا ایک غریب کسان نوجوان۔ مگر اس کی بھی آگئی شامت اور کردی بری حالت۔ اتنے سارے دیو کے درمیان معصوم سا کسان نوجوان لپیٹ میں آگیا۔

تھوڑی سی ہنسی اور بہت سارے ایڈونچر کے ساتھ تھری ڈی فلم جیک دا جائنٹ سلیئرپاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔ پاکستان میں فلم کو ریلیز کیا ہے مانڈی والا اینٹرٹیمنٹ نے جبکہ فلم کے میڈیا پارٹنر اے آروائی ڈیجیٹل اور ایچ بی او ہیں۔