بال ٹیمپرنگ: فاف ڈوپلیسی سے پوچھ گچھ مکمل، فیصلہ آج سنایا جائے گا

 Ball Tampering

Ball Tampering

دبئی (جیوڈیسک) بال ٹیمپرنگ کرنے والے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو سزا ملے گی،آئی سی سی نے فاف ڈوپلیسی سے پوچھ گچھ کر لی، فیصلہ آج سنایا جائے گا، جنوبی افریقا کے کھلاڑی دبئی ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔

ڈوپلیسی نے زپ سے بال رگڑ دی تھی۔ جنوبی افریقا کے کھلاڑی میچ تو شاید جیت جائیں گے لیکن شرمندگی سے بچ نہیں پائیں گے۔