بلوچستان،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں بلوچستان،کراچی سمیت بالائی اور وسطی سندھ ، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، پنجاب ، قلات، ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں بلوچستان ، کراچی سمیت بالائی اور وسطی سندھ ، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی،اسلام آباد، سرگودھا ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری اور چھور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد انتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور اکتیس ، کراچی پینتیس، کوئٹہ اٹھائیس، مظفرآباد ستائیس، گلگت چھبیس اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔