ن) لیگ کی بلوچستان میں بی این پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹ منٹ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)لاہور مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں بی این پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ (ن) لیگ کوئٹہ کی نشست پر محمودخان اچکزئی کی حمایت بھی کرے گی۔یہ فیصلے میاں شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ میں کیے گئے۔

جبکہ ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان 90 فی صد سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق معاملات طے پاگئے۔ ادھر سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات میں (ن) لیگ اور بی این پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ اختر مینگل الیکشن میں حصہ لیں۔ اگر ایسا نہیں کریں گے، تو پاکستان مخالف قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنائے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں۔جبکہ ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات 90 فیصد تک طے پاگئے ہیں۔