بلوچستان: حلقہ پی بی 49 کچھ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 49 کچھ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 7 اکتوبر کو ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 49 کچھ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پی بی 49 میں پولنگ 7 اکتوبر کو ہوگی۔ امیدوار 26 سے 28 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے 100 فیصد امکانات ہیں۔ پارلیمنٹ ہاس کے باہر ذرائع سے گفتگو کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے 100 فیصد امکانات موجود ہیں۔ فوج تعینات کرنے سے نظام نہیں بدل جائے گا۔ فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی دھاندلی کے نظام کو نہیں روکا اب بھی نہیں روک پائے گا۔