بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں پھر زلزلہ

Balochistan

Balochistan

دالبندین(جیوڈیسک)بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گرد و نواح میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز دالبندین کے شمال مغرب میں71 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔پاک ایران سرحدی علاقوں میں منگل کو 7.8 شدت کے زلزلے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔کل صبح بھی انہی علاقوں میں 5.7شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم ضلع دالبندین اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ان علاقوں کے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔