بلوچستان نیشنل پارٹی کا بائیکاٹ ختم کرنا خوش آئند ہے، کائرہ

Kaira

Kaira

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنا جمہوریت کے لئے خوش آئیند ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر قمر زمان کا ئرہ نے کہا کہ بی این پی کے اس فیصلے سے ناراض بلوچوں کو سیاسی دھارے میں شامل ہونیکی ترغیب ملے گی۔

یہ حکمت عملی حقوق حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگلا پانچ سالہ جمہوری دور بلوچوں کے سازگار ہو گا، امید ہے کہ حکومت دہشت گردی، غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے حکومت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔