بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف فٹبال سیریز کی میزبانی سے انکار

Dhaka

Dhaka

ڈھاکا (جیوڈیسک) سپورٹس کی خبروں میں ایک بری خبر یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف فٹبال سیریز کی میزبانی سے معذرت کر لی۔ ڈھاکا سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بنگلہ دیش فٹبال فیڈریشن نے پاک بنگلہ سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام نے میزبانی سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملک میں سیاسی تنا کی وجہ سے فٹبال مقابلے نہیں کرا سکتے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 اور 16 اگست کو میچ شیڈول تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں اور فٹبال حکام نے بنگلہ دیشی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایونٹس کی تیاریوں کے لیے اس سیریز میں شرکت بہت اہم تھی۔