بنگلا دیش، خالدہ ضیا کے خلاف خورد برد کیس کی سماعت

Khalida Zia

Khalida Zia

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا کے خلاف خوردبرد کیس کی سماعت شروع کر دی گئی ہے۔ بنگلا دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ اور حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیاء پرساڑھے 6 لاکھ ڈالر کی خورد برد کے دو الزامات ہیں۔

خالدہ ضیا پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں عمر قید ہوسکتی ہے۔ اس سے پہلے خالدہ ضیا سیکوریٹی وجوہات پر کئی مرتبہ عدالت میں حاظر ہونے سے معذرت کر چکی تھیں۔