کالعدم تحریک طالبان نے عصمت اللہ معاویہ کو عہدے سے فارغ کر دیا

Tehrik-e-Taliban

Tehrik-e-Taliban

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کالعدم تحریک طالبان کے رہنما حکیم اللہ محسود نے پنجاب طالبان کے رہنماعصمت اللہ معاویہ کو عہدے سے فارغ کر دیا ہفتہ کے روز ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان کے اجلاس حکیم اللہ محسود کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجابی طالبان کے رہنما عصمت اللہ معاویہ کی وزیراعظم نواز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم پر نوٹس لے لیا ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

کہ کوئی بھی عصمت اللہ معاویہ سے رابطہ اور بات چیت نہ کرے اور جلد پنجابی طالبان کا نیا رہنما مقرر کر دیا جائے گا جبکہ اجلاس میں واضح طور پر کہا گیا کہ اب عصمت اللہ معاویہ پنجاب طالبان کے رہنما نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ عصمت اللہ نے وزیراعظم کی پیشکش کا خیر مقد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کی پیشکش سے امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ دریں اثنا عصمت اللہ معاویہ نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کو مجھے معزول کرنے کا کوئی اختیار نہیں پنجابی طالبان کی اپنی شوری ہے جو کہ اپنا فیصلہ کر سکتی ہے۔