بنوں کی خبریں (جی پی آئی )07-02-2013

بنوں( جی پی آئی)ڈویژنل ہاکی چیمپیئن شپ میں باچا خان کلب اور خادم کلب نے فائنل کے لئے کو الیفائی کر لیا،ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق کے مطابق قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں جاری ڈویژنل ہاکی چیمپیئن شپ کا پہلا سیمی فائنل باچا خان ہاکی کلب نے بریگیڈیئر حمیدی ہاکی کلب کو شکست دیکر جیت لیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل خادم ہاکی کلب اور سعید خان ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جو خادم ہاکی کلب نے جیت لیا اس طرح باچاخان کلب اور خادم کلب چیمپیئن شپ کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے مذکورہ بالا دونوں ٹیموں کے منجھے ہوئے سینئر اور جونیئر کھلاڑی ، کئی پاکستان سینئر کلر اور جونیئر کلر اور ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں چیمپیئن شپ کا فائنل میچ (آج) کھیلا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں( جی پی آئی)خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ والی بال چیمپیئن شپ میں 4ٹیمیں کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں،میڈیا ایڈوائزر حافظ سیف الرحمن کے مطابق جناح سپورٹس کمپلیکس بنوں میں درانی سپورٹس جمنیزیم میں جاری خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ والی بال چیمپیئن شپ میں کرک ٹیم نے ٹانک ٹیم کو،سوات نے صوابی،پشاور نے چارسدہ اور بنوں نے ہری پور کو ہرا کر کواٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر نگرانی اس چیمپیئن شپ میں صوبے کی20اضلاعی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس میر بشر خان،سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ریاض خان(گولڈ میڈلسٹ) نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینے پر صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل صوبہ خیبر پختونخوا الطاف عمر زئی خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل الطاف عمر زئی ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنانوں سے میں ایوب صلاح الدین کی طرح لشکر تیار کرکے آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی پاکستان بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور ملک کے نئے وزیر اعظم پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان ہونگے اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے نئے وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی کے اسد قیصر خان ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں ٹائون ون کے صدر مسعود خان نے پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں کے آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹر پارٹی الیکشن کرکے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی کے 71سے صوبائی وزیر محبت حاجی شیر اعظم خان وزیر کو زبر دست شکست سے دوچار کرینگے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نئے الیکشن تک ملک میں وفاقی اور صوبائی وزراء کے دوروں اور ترقیاتی سکیموں کے اعلانات پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کیا اور مطالبہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات فوج کے زیر نگرانی کئے جائے۔ صدر معسود خان نے کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی کے صوبائی انتخابات اسد قیصر بھاری اکثریت سے صوبائی صدر پی ٹی آئی منتخب ہونگے ۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں کے نئے صدر مطیع اللہ خان اور نئے ضلعی جنرل سیکرٹری آصف الرحمن اور دیگر کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران ابو صفیان خان ، سمیع اللہ خان ، فاروق عالم ، صورت خان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں (جی پی آئی) ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ بنوں کا ایک اہم تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدر محمد عثمان علی خان بمقام ڈویژنل پریس کلب منعقد ہوا اجلاس میں ڈویژنل پریس کلب کے صدر حافظ سیف الرحمن ، سر پرست اعلیٰ حفیظ الرحمن ، یونین ہذا کے سینئر نائب صدر نور اسلام خان ، جنرل سیکرٹری غلام فرید خان نیازی اور دیگر عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تعزیتی اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ بنوں کے ایگزیکٹیو آفیسر حسین اللہ خان کے فرزند کے وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر حسین اللہ خان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں (جی پی آئی) بنوں ڈویژن کے تیرہ تھانوں میں سینئر تفتیشی آفسران اور ماتحت تعینات کئے ہیں ۔ اگر عوام کو کسی تفتیشی آفیسر یا ماتحت سے کوئی شکایت ہو تو میرے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔ میں نے تفتیشی آفسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیسوں کی صحیح چان بین کرے اور چالانوں کی بر وقت مکمل کرکے عدالتوں میں بروقت پہنچائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی ایویسٹی گیشن ضلع بنوں راقیاز خان نے اپنے آفس میں ڈویژنل یونین آف جرنلٹس رجسٹرڈ بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان کے قیادت میں صحافیوں کے دو رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں صحافی ہدایت اللہ خان بھی شامل تھے ۔ ایس پی راقیاز خان نے کہا کہ پولیس عوام کے خادم کے حیثیت سے کام کرینگے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کھالی بھیڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اگر میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرتا ہوں تو میرے ماتحت افسران بھی عوام کے ساتھ صحیح رویہ رکھے گے اور کیسوں کی صحیح چان بین کرینگے اگر کسی اہلکار کے خلاف شکایت ملی تو میں سخت ایکشن لونگااور انہوں نے اپنی طرف سے ڈویژنل یونین آف جرنلٹس رجسٹرڈ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں (جی پی آئی) ڈی آئی جی انوسٹی گیشن جنوبی اضلاع ضلع بنوں محمد ادریس خان نے چارج لیتے ہوئے کام شروع کیا اور پہلے دن بہت مصروف گزارا ۔ انہوں نے سرکٹ ہائو س بنوں میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس پی انویسٹی گیشن بنوں راقیاز خان ، ایس پی انویسٹی گیشن لکی مروت ، ایس پی انویسٹی گیشن ٹانک ، ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر انویسٹی گیشن آفسران میں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی اضلاع محمد ادریس خان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اپنی کارکردگی مذید بہتر بنائے اور اپنے اپنے تھانہ جات میں ماتحت آفسران صحیح تفتیش کرے کیونکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی اضلاع کے تمام اضلاع جس میں بنوں ، لکی مروت ، ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک اور کوہاٹ کے تمام اضلاع کا دورہ بھی کرونگا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کہ وہ جائز کاموں کیلئے ہر وقت میرے آفس آسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنوں (جی پی آئی)ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بنوں محمد اسماعیل خان مروت نے کہا ہے کہ انہوں نے چارج سنبھالتے ہی علاقے سے جرائم پیشہ افراد کو زمین تنگ کرنے کیلئے گھیرا ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف ہیڈ کوارٹر میں نہیں جہاں بھی میری ضرورت ہوگی میں نے اپنی مٹی سے وفا کی ہے ملک اور قوم کی خدمت کیلئے اگر جان کی ضرورت پڑی تو میں جان ہتھیلی پر رکھ کر پیش کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بنوں محمد اسماعیل خان مروت نے اپنے آفس میں ڈویژنل یونین آف جرنلٹس رجسٹرڈ بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صحافی ہدایت اللہ خان بھی موجود تھے ۔ ڈی ایس پی محمد اسماعیل خان مروت نے کہا کہ بنوں کے عوام بہت مہمان نواز ہیں اور میں بھی اسی علاقے کا فرزند ہو ں انہوں نے بنوں کے عوام سے اپیل کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں مشکوک افراد پر قوی نظر رکھے اور جو ہی مشکوک افراد نظر آئے مقامی تھانے کو فوراً اطلاع کرے ڈی ایس پی محمد اسماعیل خان مروت نے کہا کہ میں چوبیس گھنٹوں میں تین چار گھنٹے آرام اور اٹھارہ تا بیس گھنٹے ڈیوٹی ادا کرتا ہوں رات کے وقت گشت کرنا میرا معمول ہے اور میں ہر اس علاقے میں جاتا ہوں جہاں دوسرے افسران جانے سے گریز کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کھالی بھیڑیوں کو پولیس میں برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ماتحت افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پنی مہم جاری رکھے ۔ ڈی ایس پی محمد اسماعیل خان نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔