بنوں اور راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں 30 افراد کی شہادت پر پر زور مذمت کرتے ہیں

کروڑ لعل عیسن : بنوں اور راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں 30 افراد کی شہادت پر پر زور مذمت کرتے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت دے۔ یہ بات MNA صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، چوہدری اطہر مقبول اور صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے ملکی سرحدوں کو انتہائی کمزور اور عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ یہ دہشتگرد کون ہیں۔

کہیں ان میں امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کی ایجنسیاں ملوث نہ ہوں۔ جوکہ پاکستان کو انتہائی کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی اور تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اس سلسلہ میں انتہائی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔