کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 11 فروری سے آرام باغ کورٹ پر ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے”کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز مورخہ 11فروری2017ء سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر ہوگا۔

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہشمند ٹیموں سے درخواست کی ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق 8فروری2017ء تک کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین کو کرادیں تاکہ شیڈول کو حتمی شکل دی جاسکے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر