بٹگرام، مسافر گاڑی کھائی میں جا گری،دو افراد جاں بحق،16زخمی

Batgram

Batgram

بٹگرام (جیوڈیسک) بٹگرام میں مسافر گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری،دو مسافر جاں بحق 16 زخمی ہو گئے۔ ضلع بٹگرام کے علاقہ بٹہ موڑی سے بٹگرام مین بازار کی طرف آنی والی مسافر گاڑی جیسول کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔

جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ہسپتال میں سہولیت کی فقدان کی بنا پر گاڑی حادثے کے تمام زخمیوں کو ابیٹ آباد کمپلیکس ریفر کر دیا گیا ہے ،مقامی ہسپتال ذرائع کے مطابق گاڑی حادثے میں اٹھ افراد کی حالت تشویشناک ہے، گاڑی حادثے میں جاں بحق دو افراد کا تعلق بٹہ موڑی سے ہے۔