بینظیر بھٹو کا یوم ولادت ؛ صدر زرداری آصفہ بھٹو کے ہمراہ نوڈیرو پہنچ گئے

Zardari Asifa Bhutto

Zardari Asifa Bhutto

نوڈیروصدر زرداری اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کے ہمراہ نوڈیرو پہنچ گئے جہاں وہ آج بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر خون کا عطیہ دیں گے۔ صدر زرداری نوڈیرو پہنچنے کے بعد بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر گئے۔

پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر کا یوم ولادت ایسے موقع پرمنایا جارہا ہے جب ملک میں جمہوری طور پر انتقال اقتدار ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بینظیر ایسے پاکستان پر یقین رکھتی تھیں جہاں لوگ بلٹ کی بجائے بیلٹ پر یقین رکھتے ہوں۔ صدر نے پارٹی کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بینظیرکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خون کا عطیہ دیں۔