بھمبر کی خبریں 11.03.2013

بھمبر کے نواحی گاؤں بڑھنگ میں خانگی معاملے میں تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر کے نواحی گاؤں بڑھنگ میں خانگی معاملے میں تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبرکے نواحی گاؤں بڑھنگ میں خانگی معاملے پر بھائی اور بہن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر بھائی شہزاد احمد نے فائرمار کر اپنی بہن مہناز بی بی کو قتل کر دیا مقتولہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئی ملزم شہزاد احمد ولد محمد بشیر موقع واردات سے فرار ہو گیا جبکہ مقتولہ کی لا کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر لایا گیا جس کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دوسری طرف بھمبر سٹی پولیس نے مدعی فداحسین کی درخواست پر ملزم شہزاد احمد ولد محمد بشیر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے مقتولہ کی لاہور میں شادی ہو ئی تھی جس کا خاوند 2ماہ قبل فوت ہو ا تھا مقتولہ اپنے والدین کے گھر آئی تھی مقتولہ 4بچوں کی ماںتھی مقتولہ کو نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی راہنماؤں ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکا ساؤتھ افریقہ کے ممتاز بزنس مین وسیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرکا ساؤتھ افریقہ کے ممتاز بزنس مین وسیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ظہرانہ چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ ڈنڈیسر ہاؤس میں دیا گیا قبل ازیں جب چوہدری حق نواز ڈنڈیسر ہاؤس پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا چوہدری حق نواز نے
چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کو دوسری مرتبہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکبادپیش کی اور کہاکہ چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ پر ممبران بار کا اعتمادانکی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ظہرانہ کی تقریب میں سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری خالدحسین ایڈووکیٹ ،نائب صدر کشمیر پریس کلب چوہدری عاطف اکرم ،ممتا ز سماجی و کاروباری شخصیت مرکزی وائس چیئرمین آل آزادکشمیر ٹرانسپورٹ و گڈز چوہدری محمد بشیر ،سعودی عرب کے بزنس مین چوہدری راشد آف چہلہ ،دوبئی کے بزنس مین راجہ راشد ،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نوید یوسف آف درائیاں ،چوہدری حسنین اعظم ،ڈاکٹر وقاص راجہ،مرزا محمود ،راجہ فواد و دیگر معززین نے شرکت کی چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے ڈنڈیسر ہاؤس سے روانگی پر چوہدری حق نواز کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا اور نکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڈرن پارک بھمبرکی تزین و آرائش چیف آفیسر بلدیہ چوہدری فیاض پر کارنامہ ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چلڈرن پارک بھمبرکی تزین و آرائش چیف آفیسر بلدیہ چوہدری فیاض پر کارنامہ ہے عدالتی فیصلے کا ڈنڈورہ پیٹنے والے عدالتی فیصلے کی تشریخ کروالیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائیگا ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی سٹی بھمبرکے راہنماؤں چوہدری ساجد حسین ،چوہدری گلزار احمدنے کیا انہوں نے کہاکہ بھمبر سٹی کی ڈویلپمنٹ اور بلدیہ بھمبرکی کارکردگی سے خائف ہو کر ان کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ چلڈرن پارک جس کوشادی بیاہ کیلئے استعمال کیا جاتا تھا اس کی تزین و آرائش کرواکر ایسے ایک خوبصورت پارک میںتبدیل کرنے میں چیف آفیسر بلدیہ بھمبر چوہدری فیاض احمد کا کلیدی کردار ہے آج چلڈرن پارک بھمبرکی واحد تفریخ گاہ ہے جس سے شہری مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص لابی جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے بیان بازی کررہی ہے ہم اس
کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم عدالتی فیصلوں کو مانتے ہیں اگر کوئی عدالتی فیصلہ آرہا ہے تو اس کی تشریخ کروالی جائے دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی الگ ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسٹیٹ لائف انشورنس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ملک عمران طفیل کو احسن کارکردگی ایوارڈ دیا گیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسٹیٹ لائف انشورنس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ملک عمران طفیل کو احسن کارکردگی ایوارڈ دیا گیا ایوارڈ زونل ہیڈ یوسف فاروقی نے دیا تفصیلات کیمطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں سال 2012کے اندر بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھمبر کے سیلز آفیسر ملک عمران طفیل کو احسن کارکردگی ایوارڈ دیا ہے ایوارڈ گزشتہ روز اسٹیٹ لائف انشورنس کے زیر اہتمام منعقد ہ تقریب میں زونل ہیڈ محمد یوسف فاروقی نے دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موئیل میں امتحانی سنٹر دینے پر ہم چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر محمد افضل ،کنٹرولر امتحانات جاوید اقبال مرزاکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موئیل میں امتحانی سنٹر دینے پر ہم چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر محمد افضل ،کنٹرولر امتحانات جاوید اقبال مرزاکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دیرینہ مسلہ حل کر دیا ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی ،تاج چوہان ،چوہدری محمد سعید ،قاضی شہزاد ،محمد شریف بٹ ،منور کیانی اور شفاعت کیانی نے گزشتہ روز کشمیر فریڈم موومنٹ چھمب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے علاقے کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موئیل کو امتحانی سنٹر بنانے کا دیرینہ
مطالبہ چلا آرہا تھا جس کو پورا کرکے چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ میرپور نے عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر شہر میں سلنڈر چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ آئے روز ہوٹلوں ،دوکانوں اور گھروں سے سلنڈر چوری ہونے شروع ہو گئے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر شہر میں سلنڈر چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ آئے روز ہوٹلوں ،دوکانوں اور گھروں سے سلنڈر چوری ہونے شروع ہو گئے شہری شدید پریشان چوروں کیخلاف موثر کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر میں سلنڈرچوری ہونے وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے سلنڈر چور ہوٹلوں،گھروں اور دوکانوں سے سلنڈر چوری کررہے ہیں سلنڈر کے شہری شدید پریشان ہیں اور بھمبر پولیس سے مطالبہ کررہے ہیں کہ سلنڈر چوروں کیخلاف موثر اور جاندار قسم کی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بھمبرمیں چوری کی بڑھتی واداتوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔