بھمبر کی خبریں Feb 23, 2013

چوہدری صحبت علی مرحوم کی سیاسی خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔راجہ فاروق حیدر

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر و اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ چوہدری صحبت علی مرحوم کی سیاسی خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں مظلوم کی حمایت اور ظلم کو للکارنا چوہدری صحبت علی کی سیاست کا مرکز و محور رہا ہے ہم نے چوہدری صحبت علی نے قبیلوں برادریوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کر کے محبت روادری اور وضع داری کی جو شمع روشن کی اس کو جاری و ساری رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار آزاد حکومت کے سابق سینئر وزیر سینئر سیاستدان چوہدری صحبت علی کی وفات پر گزشتہ روز زمیندارہ ہاؤس بھمبرمیں مرحوم کے بیٹوںمیجرجنرل اکرام الحق اور سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری صحبت علی مرحوم نے آزاد کشمیر کے اندر وضع داری اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا اور کرپشن کی سیاست کا خاتمہ کیا چوہدری صحبت علی مظلوم کے ساتھی تھے چوہدری صحبت علی سیاست میں رواداری کے بانی تھے نفرتوں کا خاتمہ کر کے محبتوں کا درس دیا اور بالخصوص غیر مراعات یافتہ طبقے کو اپنے حقوق کا شعور دیا آج ہم سب کو اور سارے آزا کشمیر کو سوگوار کر گئے ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں چوہدری صحبت علی نے ایک طویل زندگی محکوم اور مظلوم لوگوں کی خدمت میں گزاری وہ انتہائی شفیق اور خداد داد صلاحیتوں کے مالک تھے آج ہم ایک عظیم ہستی سے محروم ہو گئے ہیں اور غیر مراعات یافتہ طبقات کے حقوق کی جنگ لڑی چوہدری صحبت علی نے مختلف قبائل میں نفرتوں کا خاتمہ کیا اور بھائی چارے کی فضا پیدا کی اس موقع پر سابق وزیر چوہدری رخسار احمد ،مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک ذوالفقار ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا محمداجمل جرال،تحصیل صدر راجہ اظہر اقبال،چوہدری محمدرفیق تھوتھالوی ،راجہ انصرمحمود بڑھنگ ،راجہ غلام ربانی ،ارشد محمود،راجہ نصیر احمد موجو،چوہدری ساجد بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈاکٹرانعام الحق چوہدری ،انجینئر احسان الحق،اعزاز الحق سے اظہار تعزیت
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبران کشمیر کونسل محمد رفاقت اعوان ،سردار صغیر چغتائی ،ممبر اسمبلی محمد حسین سرگالہ،سیکرٹری قانون محمد ادریس تبسم،سیکرٹری جنگلات سردار محمد نواز ،DIGڈاکٹر لیاقت حسین،ڈپٹی کمشنر پلندری سردار عدنان خورشید،ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ طاہر ایوب ،چوہدری حق نواز ،حاجی ذوالفقار علی ،پرویز شہزاد ،راجہ شہزاد سونی نے گزشتہ روز زمیندارہ ہاؤس جاکر سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر انکے بیٹوں میجر جنرل اکرام الحق،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق،ڈاکٹر انعام الحق چوہدری ،انجینئر احسان الحق،اعزاز الحق سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبروجمیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر اسکائوٹ ایسو سی ایشن ریلی کے تحت سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی تقاریب قوم و ملک کے لیے نیک شگون ہیں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزاد کشمیر اسکائوٹ ایسو سی ایشن ریلی کے تحت سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی تقاریب قوم و ملک کے لیے نیک شگون ہیں نئی نسل کو اسلام کے سنہری اصولوں سے روشناس کرانا ہر فرد کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر سکول ٹیچر ز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما راجہ مشتاق احمد خان نے خواجہ محمد صادق ڈار،سیکرٹری تعلیم سکولز ،راجہ منیر احمد خان ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز مردانہ مظفرآباد ، راجہ عبدالوحید فطرت سیکرٹری پرویشنل اسکائوٹ ایسو سی ایشن، عبدالصمد چشتی ڈپٹی سیکرٹری ، چوہدری کرامت حسین ،ناظم تعلیم سکولز میرپو ر ،چوہدری محمد اشرف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر اور راجہ عابد حسین ڈسٹرکٹ اسکائوٹ سیکر ٹری کو کامیاب اسکائوٹ ریلی پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں کے اقدامات کر کے قوم کے نونہالوں کا مستقبل کو تابناک بنایا جاتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق سنیئر وزیر چوہدری صحبت علی کے انتقال پر ضلع بھمبر کے گائوں جبی کی سماجی شخصیت مرزا مشتاق احمد جرال اور ماہر مضمون مرزا عبدالشکور جرال نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سنیئر وزیر چوہدری صحبت علی کے انتقال پر ضلع بھمبر کے گائوں جبی کی سماجی شخصیت مرزا مشتاق احمد جرال اور ماہر مضمون مرزا عبدالشکور جرال نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ بزرگ سیاست دان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہ ہو گا ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالب علموں عثمان مجید نے آزاد کشمیر بھر میں عارفانہ کلام میں دوم پوزیشن اور تقریری مقابلہ میں حافظ جمیل احمدنے دوسری پوزیشن حاصل کر لی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)عارفانہ کلام کے انچارج و سینئر بیالوجی مدرس و سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شعبہ تقریر کے انچارج قاری دلدار غوث گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر چوہدری خلیل حسین قمرکی کاوشوں کے نتیجہ میں آزاد کشمیر سطح کے مقابلہ جات میں ادارہ ہذا کے طالب علموں عثمان مجید نے آزاد کشمیر بھر میں عارفانہ کلام میں دوم پوزیشن اور تقریری مقابلہ میں حافظ جمیل احمدنے دوسری پوزیشن حاصل کر لی تعلیمی حلقوں نے راجہ عبدالوحید فطرت سیکرٹری پرویشنل اسکائوٹ ایسو سی ایشن، عبدالصمد چشتی ڈپٹی سیکرٹری ، چوہدری کرامت حسین ،ناظم تعلیم سکولز میرپو ر ،چوہدری محمد اشرف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ بھمبر اور راجہ عابد حسین ڈسٹرکٹ اسکائوٹ سیکر ٹری کو کامیاب اسکائوٹ ریلی پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں کے اقدامات کر کے قوم کے نونہالوں کا مستقبل کو درخشندہ بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری صحبت علی غریبوں اور مظلوموں کیلئے مسیحا تھے۔چوہدری محمد یونس
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی غریبوں اور مظلوموں کیلئے مسیحا تھے ہمیشہ ظلم ،جبر اور ناانصافی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ان کی وفات سے غریب مظلوم ایک درد دل رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم انصاف اور عدل پسند تھے آزاد کشمیر کی سیاست کے اندر روادرای اور وضع داری اور کرپشن سے پاک سیاست کو فروغ دیا ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ضلع بھمبر کے اندر سے برادری ازم کو ختم کرنے میں انکا بنیادی رول ہے مرحوم کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست کے اندر جو خلاء پیدا ہو اہے اس کو پر کرنے میں کافی ٹائم لگے گا انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں ان خیالات کا اظہار کشمیر پریس کلب بھمبر کے سابق صدر راجہ عزیز الرحمان ناز نے کیا انہوں نے کہا کہ موصوف انتہائی باصلاحیت ،دیانتدار اور ذمہ دار آفیسر ہے موصوف ہمیشہ میرٹ اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایاعام اور غریب لوگوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا موصوف نے میرپور ڈویژن کے کمشنر اور ایم ڈی اے کے ڈی جی کا چارج سنبھالنے کے بعد ان میں اصلاحات کا آغاز کیا جس سے عام لوگوں کو بھرپور ریلیف ملا جس سے کرپٹ مافیا کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور موصوف کیخلاف بیان بازی شروع کر دی جس کی ہم بھرپور مذمذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد علی مرتضیٰ کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے پر امن خطہ کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محمد علی مرتضیٰ کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے پر امن خطہ کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروا کر اصل حقائق منظر عام پر لائے جائیں ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ سٹی بھمبرکے صدر مشتاق احمد کاشر نے کیاا نہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آزادکشمیر کے حالات خراب کرکے تحریک آزادی کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے اندر ہر جانب انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے کشمیریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح قتل کیا جا رہا ہے کشمیریوں کے اوپر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے کھوئی رٹہ میں محمد علی مرتضیٰ کا اغواء ،وحشیانہ تشدد اور قتل انسانیت کی تذلیل ہے جس سے پوری ریاست کے اندر سخت تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروا کر اصل حقائق اور واقعات کو سامنے لایا جائے اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Farooq Haider

Farooq Haider