لگتا ہے بلاول بھٹو کو کراچی کی حالت پر بیان دینے سے روک دیا گیا ہے، حنید لاکھانی

Hunaid Lakhani

Hunaid Lakhani

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کراچی میں بارشوں کے نئے اسپیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بارشوں سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے شہر قائد کے حالات کو دیکھتے ہوئے کراچی میں انتظامی ایمرجنسی کا نفاذ کیا جا نا چاہیے تھا، ناقص حکمت عملی کے سبب بارشوں کے پانی نے کراچی کا نقشہ ہی بدل دیا ہے فی الحال کراچی کے حالات میں فوری بہتری کی کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی جبکہ ایسا لگتاہے کہ کراچی کی حالت پر بلاول بھٹو کو بیان دینے سے روک دیا گیا ہے، بلاول بھٹو پنجاب اور گلگت میں تشویش کرنے کے بجائے کراچی پر نظر ثانی کریں ، ان خیالات کا ا ظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جار ی کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ ابھی تو بارشیں ہو رہی ہیں لیکن جب تھ میں گی تو مسائل کا ایک اور پہاڑ کھڑا ہوجائے گا، اس وقت محنت کش اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے شدید پریشان ہیں جن کے گھروں میں پانی ہے اور کھانے کو کچھ نہیں ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد لوگوں کی مدد کریں ، شہر کے مختلف علاقوں میں خاموشی سے لوگوں کی مدد کرنے والوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں بالخصوص وہ ادارے جو بارش کے پہلے روز سے ہی باہر نکلے ہوئے ہیں اور گلی محلوں میں جا کر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسین لاکھانی ٹرسٹ اور سیلانی ویلفیئر کے لوگوں کے ساتھ ملکر غریب لوگوں میں کھانا پہنچا رہے ہیں اور سیلانی ویلفیئر کے رضا کار بارشوں کے پہلے اسپیل سے ہی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ، کراچی میں امدادی کاروائیوں اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے پر ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاک فوج کراچی پورٹ ٹرسٹ، سوک سنٹرز، محسن بھوپالی ، گولیمار انڈر پاس اور گزری انڈر پاس پر پانی نکال رہی ہے اور عوام کی مدد کر رہی ہے، مون سون کی شدید بارشوں سے پیدا ہونےوالی صورتحال میں پاک فوج اور نیوی بروقت ایکشن نہ لیتی تو کراچی کے شہریوں کو بہت نقصانات اٹھانے پڑتے ، فوج سے عوام کے پیار اور بھروسے کی وجہ ہی یہی ہے کہ یہ لوگ جہاں اپنی عوا م کو مشکل میں دیکھتے ہیں فوری طورپر مدد کے لیئے پہنچ جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں یہ پیپلز پارٹی کا مسلسل تیسرا دور ہے لیکن صوبے کے مسائل جوں کے توں ہیں موجود ہ سندھ حکومت کو تاریخ بدترین لفظوں میں یاد رکھے گی، سندھ حکومت بارشوں اور دیگر آفات میں بھی کرپشن کے طریقے ڈھونڈنے بیٹھ جاتی ہے اور انتظار کرتی ہے کہ نقصانات ہوں تا کہ کرپشن کے لیئے راستے کھلیں ، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے، روشنیوں کے شہر کو پیپلز پارٹی کے لوگوں نے موہنجو دڑ و اور صوبے کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے۔