بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان زلزلہ متاثرین میں چیکس تقسیم کئے

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے پیٹرن انچیف بلاول زرداری نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کی جناح اسپتال کراچی میں عیادت کی اور ان کو بحالی کیلئے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے وارڈ کا دورہ کیا اور زخمیوں سے خیریت اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔

بلاول نے مریضوں سے ملاقات میں ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، رضا ربانی، شیری رحمان اور دیگر نے بھی بلاول بھٹو کے ساتھ مریضوں عیادت کی۔ اِس موقع پر بلاول بھٹو نے مریضوں کو بحالی کے لئے امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے۔