27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا

Millions March Dublin

Millions March Dublin

ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) 27 اکتوبر وہ یوم سیاح دن تھا کہ جب انڈین آرمی غیر قانونی طریقے سے کشمیر میں داخل ہوئی اور مظلوم نہتے کشمیری مرد و عورت اور معصوم بچوں پر قیامت صغریٰ ڈھادی ان مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عالمی برادری کی توجہ اس ظلم و بربریت کی طرف مرکوز کرانے کے لیے پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن سٹی سینٹر سپائر پر ایک ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تنظیمات کے قائدین و کارکنان مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ۔ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور بچوں کے علاوہ بنگالی عربی افریقن ترکی روہنگیا کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس کے علاوہ آئرش پارلیمنٹیرین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس مارچ کی قیادت سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کی مظاہرین نے کثیر تعداد میں کشمیری جھنڈے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر گو مودی گو ۔ظالموں قاتلو نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرو مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر ایک کلومیٹر تک مارچ بھی کیا اور گو مودی کو ۔مودی دہشتگرد ۔مودی کشمیریوں کا قاتل غاصبوں کشمیر چھوڑ دو کے نعرے بھی لگاتے رہے سخت سرد موسم کے باوجود تمام خواتین و حضرات اور معصوم بچے پوری استقامت پورے جوش و جذبے کے ساتھ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دو اڑھائی گھنٹے وہاں موجود رہے تمام مقررین نے مودی حکومت اور انڈین افواج کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب تک انڈین کشمیر سے نہیں نکلتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ہم پورے یورپ میں سلطان محمود کی قیادت میں مظاہرے کریں گے بیرسٹرسلطان محمود چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اس ظلم و بربریت کو پوری دنیا کے آگے آشکار کر کے بھارت اورمودی کا مکروہ چہرہ ننگا کرونگا اس لیے میں نے یورپ میں کشمیر ویک کا اہتمام کیا ہے میں نے پانچ سال قبل ملین مارچ کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کا آغاز لنڈن سے کیا دوسرا ملین مارچ نیویارک یو این او کے سامنے تیسرا برسلز میں یورپین یونین کے سامنے اور چوتھا برلن دیوار پر کیا تھا اور آج ہمارا یہ پانچواں ملین مارچ ہے بہت جلد بھارت کا شیرازہ بکھرنے والا ہے بھارت بہت سے حصوں میں بٹنے والا ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے اٹھ کھڑے ہوں عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے اہم کردار ادا کرے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام عالم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لیں احتجاجی مظاہرے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تمام مظاہرین کے لیے بہت زیادہ اور وافر مقدار میں بہترین پاکستانی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب افراد کا بے حد مشکور ہوں کے آپ نے اس مارچ میں شرکت فرما کر اپنا ملی اور ایمانی فریضہ ادا کیا۔

اس مارچ کی کامیابی کی ایک وجہ قائد تحریک بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی شخصیت تھی جنہوں نے اس مارچ کی قیادت فرمائی انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہے پی ٹی آئی کشمیر ہوں یا پی ٹی آئی آئرلینڈ ہم سب ایک ہیں مسئلہ کشمیر ہو یا تحریک انصاف کا ملکی سطح پر ایشو ہم سب مل کر ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے اس موقع پر پی ٹی آئی آئر لینڈ کے صدر امتیاز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئرلینڈ ۔پی ٹی آئی کشمیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اعلان کرتے ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے جہاں جہاں بھی ملین مارچ ہوگا ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اس مارچ میں پی ٹی آئی کشمیر یورپ کے چیف آرگنائزر زاہد ہاشمی پی ٹی آئی کشمیر ویمن ونگ کی چیف آرگنائزر لبنیٰ الہی کشمیر کونسل یوکے کی چیئرپرسن شہناز صدیق پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے نائب صدر چوہدری محمد عمران پی ٹی آئی کشمیر مانچسٹر کے صدر چوہدری صابر کے علاوہ ساٹھ کے قریب پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ اور پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔