کشتی ڈوبنے کے معاملے پر جنوبی کوریا کے وزیراعظم مستعفی

Prime Minister

Prime Minister

سیوٴل (جیوڈیسک) بحری جہاز ڈوبنے کے معاملے پرجنوبی کوریا کے وزیراعظم مستعفی ہو گئے ہیں۔ بحری جہاز میں 300 افراد سوار تھے جن میں سے 187 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے بحری جہاز حادثے سے نمٹنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ ہونگ ون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحری جہاز حادثے کو روکنے اور حادثے سے نمٹنے میں ناکامی پر معافی مانگتا ہوں۔

بطور وزیراعظم اپنے آپ کو حادثے کا ذمے دار سمجھتا ہوں جس پر عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی استعفیٰ دینا چاہتے تھے تاہم جانے سے پہلے امدادی کارروائی کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو جنوبی کوریا کا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا تھا جس میں طلبا سمیت 300 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے بعد اب تک 187 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں باقی تاحال لاپتا ہیں۔